نجی اکیڈمیز، کوچنگ اور ٹیوشن سنٹرز کو قانونی قواعد و ضوابط میں لانے کی تیاری

Sep 26, 2025 | 12:55:PM
 نجی اکیڈمیز، کوچنگ اور ٹیوشن سنٹرز کو قانونی قواعد و ضوابط میں لانے کی تیاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)نجی اکیڈمیز، کوچنگ اور ٹیوشن سنٹرز کو قانونی دائرہ کار میں لانے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔
پنجاب اسمبلی میں پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز پروموشن اینڈ ریگولیشن (ترمیمی) بل 2025 پیش کردیاگیا،بل لیگی رکن امجد علی جاوید نے حالیہ اجلاس میں پیش کیا.
بل کےمتن کے مطابق گزشتہ دہائی میں اکیڈمیوں، کوچنگ سنٹرز اور ٹیوشن سنٹرز کی تعدادمیں نمایاں اضافہ ہوا  ہے،ایسےادارےامتحانات میں طلباکی تعلیمی کارکردگی کوبڑھانےمیں اہم کرداراداکرتےہیں,ایسے پرائیویٹ اداروں کی غیر منظم ترقی انتہائی تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب نے ہونہار سکالرشپ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی

بل متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیاگیاہے اور کمیٹی 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی،کمیٹی کی منظوری کے بعد بل پنجاب اسمبلی سے منظور ہوگااور حتمی منظوری گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر دیں گے۔