وزیراعلیٰ پنجاب نے ہونہار سکالرشپ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( عمران یونس )وزیراعلیٰ پنجاب نے ہونہار سکالرشپ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی۔
سکالرشپ کی آخری تاریخ میں توسیع حالیہ سیلاب کے پیش نظرکی گئی ہے اوراب 26 اکتوبر 2025 کی نئی ڈیڈلائن مقررکردی گئی ہے۔
پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طلباء کو میرٹ بیسڈ ہونہار اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کی تاکید کرتےہوئے کہاہے کہ سکالرشپ کا مقصد والدین کا مالی بوجھ کم کرنا اور تعلیم جاری رکھنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں قومی نصاب مصنوعی ذہانت کے تحت پڑھانے کافیصلہ
پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق ڈیڈلائن میں توسیع کامقصد طلباء کے تعلیمی سلسلے کو قدرتی آفات کے باوجود متاثر ہونے سے بچاناہے،اس لئے طلبہ میرٹ بیسڈ اسکالرشپ کاسنہری موقع ضائع نہ کریں۔