سکولوں میں قومی نصاب مصنوعی ذہانت کے تحت پڑھانے کافیصلہ

Sep 26, 2025 | 11:56:AM
 سکولوں میں قومی نصاب مصنوعی ذہانت کے تحت پڑھانے کافیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بلال نیازی )فیڈرل سکولز میں بچوں کو مصنوعی ذہانت کے تحت پڑھایا جائے گا،آٹھویں جماعت سے اے آئی سسٹم کا باضابطہ آغاز ہوگا۔
ابتدائی طور پراے آئی کے ذریعے قومی نصاب پڑھانے کاپائلٹ پراجیکٹ ایک شہری اور ایک دیہی اسکول میں شروع کیا جائے گااورکامیابی کی صورت میں منصوبہ ایک لاکھ طلبہ تک توسیع پائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب متاثرہ علاقوں کے سکولوں میں 3 شفٹوں کا آغاز کیا جارہا:رانا سکندر حیات
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور مائنڈ ہائیو کے درمیان اس حوالے سے معاہدہ طے پا گیاہے،پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لے گا۔