آٹے کی قیمت ہوئی بے قابو،شہریوں کی چیخیں نکل گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شیرباز بلوچ )سندھ کی تحصیل اوباڑو اور گردونوا ح میں آٹا4200فی من سے تجاوزکرگیا۔
آٹے کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر شہری شدید پریشان ہیں،قیمت 4200 روپے فی من ہونے پرغریب عوام کی چیخیں نکل گئیں۔
آٹے کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کئے گئے تمام حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور آٹے کی قیمت قابو سے باہرہونے لگی ہے،آٹا فی کلو 105 روپے میں فروخت ہونے رہاہے جس کی وجہ سے دیہاڑی دار طبقہ شدیداذیت کا شکارہے۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ کابینہ میں ردو بدل،پیپلزپارٹی کی قیادت نے منظوری دیدی
شہریوں نے حکومت سے آٹا سستا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آٹے کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں پر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔