سندھ کابینہ میں ردو بدل،پیپلزپارٹی کی قیادت نے منظوری دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کابینہ میں ردو بدل کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں کچھ وزراء کو گھر بھیجا جائے گا، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور اہم وزراء کو وزیر اعلیٰ ہاؤس طلب کر لیا گیا ، نئے وزراء سے گورنر ہاؤس میں حلف لیا جائے گا، وزیر اعلی ہاؤس کی طرف سے اہم وزراء کو پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر سے ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک ہوئے
ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کے چند وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، 4 سے 5 ارکان سندھ کابینہ کے قلمدان تبدیل کئے جائیں گے جبکہ کابینہ میں کچھ نئے ارکان کو بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔