عمران خان نااہلی: کیوں نا کیس الیکشن کمیشن کو بھیجیں ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

Sep 26, 2022 | 11:43:AM
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان نااہلی کیس میں فریقین سے دلائل طلب کرلئے۔ جسٹس عامر فاروق نے نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نا کیس الیکشن کمیشن کو بھیجیں ؟
کیپشن: عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان نااہلی کیس میں فریقین سے دلائل طلب کرلئے۔ جسٹس عامر فاروق نے نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نا کیس الیکشن کمیشن کو بھیجیں ؟۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

 جسٹس عامر فاروق نے شہری محمد ساجد کی عمران خان کی کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی ٹیریان کو چھپانے پر نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وفاق کو فریق بنانے کیلئے متفرق درخواست دائر کی ہے۔ جس پر عدالت نے استفسار کیا وفاق کو اس کیس میں فریق بنانے کی ضرورت کیا ہے ؟ اس درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مطمئن کرنا ہو گا۔

 جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عمران خان اب پبلک آفس ہولڈر نہیں اس نکتے کو بھی دیکھ لیں۔ جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عمران خان کا ابھی استعفیٰ منظور نہیں ہوا۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اس کیس کو الیکشن کمیشن کے پاس کیوں نہ بھیجیں؟ عمران خان نے اپنا بیان حلفی الیکشن کمیشن کو دیا تھا، فیصل واوڈا کیس بھی اسی نیچر کا تھا الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا، ان تمام نکات پر عدالت کو مطمئن کریں ایک تاریخ رکھ لیتے ہیں۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔