مزیدارونیلا کپ کیک بنانے کی آسان ترکیب

Oct 26, 2025 | 15:35:PM
مزیدارونیلا کپ کیک بنانے کی آسان ترکیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آج ہم آپ کو مزیدار ونیلا کپ بنانے کی آسان ترکیب بتارہے ہیں، جسے آپ آسانی کے ساتھ گھر پر بھی بنا سکتے ہیں۔

ونیلا کپ کیک بنانے کیلئے درکار اجزا:
 چینی سوا کپ، ونیلا کریم 2 کپ، انڈے 7 عدد، میدہ سوا کپ، مکھن سوا کپ، بیکنگ پاؤڈر 2 چھوٹے چمچے، کریم ایک کپ، ہرا فوڈ کلر 2 بڑے چمچے۔

بنانے کا طریقہ:
 فرائنگ پین میں مکھن گرم کریں، میدہ چھان کر گرم مکھن اس میں شامل کر دیں، اب اس میں انڈے پھینٹ کر ڈالیں ساتھ ہی بیکنگ پاؤڈر اور چینی شامل کر دیں۔

 میدہ کو اچھی طرح گوندھ لیں، اَوَن سانچے کے مطابق بیل کر سانچے میں ڈالیں، اس پر ونیلا کریم لگا کر اَوَن میں تقریباً آدھے گھنٹہ کیلئے رکھ دیں۔

سجاوٹ کیلئے تھوڑی سی کریم میں کوئی بھی فوڈ کلر ملا لیں، کیک اَون سے نکالنے کے بعد اسے کریم سے سجائیں۔ مزیدار ونیلا کپ کیک تیاری ہے۔