محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آبادسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں موسم خشک رہےگا،چترال، دیر، سوات،کوہستان میں مطلع جزوی ابرآلود اورہلکی بارش متوقع ہے ۔ ہے،لاہور،گوجرانوالہ،قصور،شیخوپورہ، اوکاڑہ،فیصل آباد،سیالکوٹ میں سموگ متوقع ہے،جبکہ خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں بھی اسموگ چھائے رہنےکا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اتحاد کا پیغام ، مسلم رہنما خطاب کے دوران آبدیدہ
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہنےکا امکان ہے،لہہ میں درجہ حرارت منفی 3،اسکردو1، اسلام آباد 11 اور لاہور میں 17 ریکارڈ کیاگیا،کراچی میں درجہ حرارت 23، پشاور 14 اور کوئٹہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔