سوناآج بھی مزیدمہنگا،فی تولہ اب کتنے کاہوگیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں آج سونا 23 ڈالر مہنگا ہوکر 4165 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2300 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے پر پہنچ گیا۔
10 گرام سونا 1972 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے کا ہوگیاجبکہ ایک تولہ چاندی 60 روپے اضافے کے بعد 5482 روپے کی ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی مارکیٹ سے متعلق کمپٹیشن کمیشن کی ” اسیسمنٹ سٹڈی“ جاری
واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہواتھا۔
کل بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 77ڈالر اضافے سے 4ہزار 142ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھی، مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 7ہزار 700روپے کے اضافے سے 4لاکھ 36ہزار 562روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 6ہزار 601روپے بڑھ کر 3لاکھ 74ہزار 281روپے کی سطح پرپہنچ گئی تھی۔