ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی۔
سرکاری وکیل راجہ نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے پراسیکیوشن کے مزید 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لئے،ملزم عمر حیات کو گاڑی فراہم کرنے والے شوروم کے مالک، ڈرائیور اور پولیس اہلکار نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا،تاہم وکلاء صفائی کی جانب سے گواہان پر جرح نہ ہو سکی۔
کیس میں مجموعی طور پر 13 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے دوسری شادی کا اعلان کردیا
واضح رہے کہ 2 جون کو اسلام آباد میں 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کو ان کے گھر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا،پولیس نے قتل کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ فرزانہ یوسف کی مدعیت میں سمبل پولیس سٹیشن میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 302 (ارادی قتل) کے تحت درج کیا گیا تھا، بعد ازاں تکنیکی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے عمر حیات نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
17 سالہ ٹک ٹاکرکے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر تقریباً 8 لاکھ فالوورز اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تقریباً 5 لاکھ فالوورز تھے۔