سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے دوسری شادی کا اعلان کردیا

Nov 26, 2025 | 11:58:AM
سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے دوسری شادی کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نےدوسری شادی کااعلان کردیا۔
اذلان شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ وہ خود یہ خبر مداحوں تک پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ کسی غلط فہمی یا افواہ سے بچا جا سکے۔ 
ان کے مطابق یہ فیصلہ اُن کے لیے بھی غیر معمولی ہے مگر پہلی اہلیہ کی مکمل رضامندی کے ساتھ یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔


 ساتھ ہی اذلان شاہ نے درخواست کی کہ اُن کے خاندان کو اس معاملے سے دور رکھا جائے کیونکہ یہ ان کی ذاتی زندگی کا حصہ ہے، انہوں نے مداحوں سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی اپیل بھی کی۔
اذلان شاہ کی جانب سے دوسری شادی کی خبر نے مداحوں کو حیران کردیا ہے اور وہ سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کررہے ہیں ،تاہم ابھی تک اذلان شاہ کی پہلی اہلیہ وریشہ خان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں:سجل علی ایک بار پھر دلہن بن گئیں، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
یاد رہے کہ اذلان شاہ نے 2022 میں سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر وریشہ جاوید خان سے شادی کی تھی اور دونوں کی ایک دو سالہ بیٹی بھی ہے۔