کراچی: کوکین گینگ کی سرغنہ انمول عرف پنکی کی ناساز طبیعت، ہسپتال منتقل
کیپشن: انمول عرف پنکی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سلمان سلیم)کوکین گینگ کی سرغنہ انمول عرف پنکی کی مبینہ ناساز طبیعت کے باعث ایس آئی یو ٹی ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔
ڈی آئی جی جیل خانہ جات فدا حسین مستوئی نے سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے خط لکھ دیا، خط کے مطابق ملزمہ کے خلاف 23 مقدمات درج ہیں، ملزمہ کو سینٹرل جیل سے ایس آئی یو ٹی منتقل کرنے کیلئے سخت سیکیورٹی اقدامات کی ضرورت ہے۔
جیل حکام نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سیکیورٹی طلب کرلی، جیل انتظامیہ کی جانب سے کراچی پولیس چیف کو خط گزشتہ روز لکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:گرمی میں اے سی 26 پر چلائیں، بجلی کا بل کم کریں