گرمی میں اے سی 26 پر چلائیں، بجلی کا بل کم کریں

May 26, 2026 | 14:38:PM
گرمی میں اے سی 26 پر چلائیں، بجلی کا بل کم کریں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )اگر آپ 10 مختلف افراد سے پوچھیں کہ انہوں نے گھر میں ائیر کنڈیشنر (اے سی) پر کیا درجہ حرارت سیٹ کیا ہوا ہے تو ممکنہ طور پر 10 مختلف جوابات سننے کو ملیں گے۔

ہر فرد کی اپنی ترجیح ہوتی ہے مگر موسم گرما کے دوران اے سی کا 'درست' درجہ حرارت کیا ہوتا ہے؟

تو ماہرین کے مطابق اس کا جواب بیشتر افراد کی توقعات سے مختلف ہوتا ہے۔

ان کے مطابق موسم گرما کے دوران یہ مثالی نمبر 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے، جو کہ حیران کن حد تک مخصوص ہے۔

مگر اس سے متعدد ادارے اتفاق کرتے ہیں جن میں سے ایک امریکی محکمہ توانائی ہے، جس نے توانائی کے استعمال سے رہنما اصول جاری کیے ہیں۔

متعدد اے سی تیار کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے بھی یہی نمبر اے سی پر سیٹ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

 یہ   بھی پڑھیں:سونا رکھنے والے خبردار!حکومت  نے بڑا اعلان کر دیا 

اس کے پیچھے چھپا خیال بھی سادہ ہے، 25.5 یا 26 ڈگری کو سیٹ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ بجلی کے بل میں بھی کمی آتی ہے جبکہ کمرے کو ٹھنڈا رکھنا بھی آسان ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اے سی کے درجہ حرارت میں ایک نمبر کمی سے ہی بجلی کے خرچے میں 3 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔

امریکی محکمہ توانائی کے مطابق اگر آپ روزانہ 8 گھنٹے تک 26 ڈگری پر اے سی چلاتے ہیں تو سالانہ بجلی کے بل میں 10 فیصد کمی لاسکتے ہیں۔

درست درجہ حرارت کے ساتھ چند دیگر طریقوں سے بھی زیادہ بچت کی جاسکتی ہے جن میں سے ایک پنکھے کو استعمال کرنا ہے یعنی اے سی کا درجہ حرارت مزید بڑھا کر پنکھے سے مدد لیں۔

پنکھے عموماً اے سی کے مقابلے میں 10 سے 20 گنا کم بجلی خرچ کرتے ہیں۔