سونے پر بڑا ٹیکس، ملائیشیا کے فیصلے نے مارکیٹ ہلا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ملائیشیا کی جانب سے سونے کی کچھ بارز پر 10 فیصد درآمدی ڈیوٹی عائد کیے جانے کے بعد ایشیائی بلین مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مئی کے آغاز سے ہی بعض سونے کی درآمدی کھیپوں پر اضافی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جس سے جنوب مشرقی ایشیا کی گولڈ ٹریڈ شدید متاثر ہونے لگی ہے۔
تاجروں اور ڈیلرز کا کہنا ہے کہ نئی ڈیوٹی کے باعث سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ اور تجارت میں سست روی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پہلے ہی سونا ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے اور اب ملائیشیا کے اس اقدام نے سرمایہ کاروں کو نئی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑی کمی
رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں معاشی بے یقینی، جنگی کشیدگی اور ڈالر کی صورتحال کے باعث سرمایہ کار بڑی تعداد میں سونے کا رخ کر رہے ہیں۔