اقتدار میں آکر شیخ رشید کو 14 دن کیلئے حوالات میں بھیجیں گے ،مولانا عبدالغفور حیدری 

Mar 26, 2022 | 21:35:PM
سینیٹر ,مولانا عبدالغفور, حیدری
کیپشن: سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جمیعت علمائے اسلام کے  سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ انتظامیہ شیخ رشید کی باتوں میں مت آئے وہ پاگل ہو چکا ہے، شیخ رشید کو ڈوب کر مر جانا چاہئے ، اقتدار میں آکر شیخ رشید کو 14 دن کے لئے حوالات میں بھیجیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر عبدالغفور حیدری نے 24 نیوز سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی انصار الاسلام سے خوفزدہ ہے کہ یہ ملیشیا ہے ،انصار الاسلام قائدین کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے ہے ،ہم پر امن لوگ ہیں تخریب کار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  شیخ رشید اپوزیشن میں تھا تو پکڑنے اور مارنے کی باتیں کرتا تھا ۔پاکستان پر دہشت گردی اور سو ل نافرمانی کرنے والے لوگ مسلط ہیں۔ ہم تصادم نہیں چاہتے اگر شیخ رشید نے کوئی حرکت کی تو جواب دیں گے۔

ہمارے لوگ تیار ہیں ہم حکومت کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیں گے ۔ عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہم شفاف الیکشن اور جمہوریت کی بات کرتے ہیں ،اس حکومت میں سی پیک پر کام بند ہو گیا ۔
سینٹر عبدالغفور حیدری نے شیخ رشید کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئےکہا کہ شیخ رشید سیاست کا فسادی ہے ۔اقتدار میں آکر شیخ رشید کو 14 دن کے لئے حوالات میں بھیجیں گے ،ہمارا شیخ رشید کو اڈیالہ جیل میں بھی بھیجنے کا پلان ہے ۔شیخ رشید کو ڈوب کر مر جانا چاہئے ،شیخ رشید نے بغاوت کا اعلان کیا تھا ۔ جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل نےکہا ہے کہ عمران خان اپنے جلسے میں باجے اور باجیاں اکٹھی کررہا ہے،28 مارچ کو فیصلہ کریں گے مزید کتنے دن یہاں بیٹھے گے، ہمارے جلسے میں 27 لاکھ سے زائد افراد شریک ہونگے،عمران خان کو اپنے جلسے میں خود کشی کا اعلان کرنا چاہئے ۔بی بی سی نے کہا تھا کہ گزشتہ دھرنے میں جے یو آئی 17 لاکھ لوگ لائی۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر ہائی وے دھرنا ، این او سی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ