سرینگر ہائی وے دھرنا ، این او سی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

Mar 26, 2022 | 19:38:PM
 اسلام آباد ,ہائیکورٹ ,چیف جسٹس, اطہر من اللہ
کیپشن:  اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نےسرینگر ہائی وے پر ممکنہ دھرنا کےخلاف اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر اہم حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ این او سی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ خلاف ورزی کرنے والوں کا سٹیٹس دیکھے بغیر کاروائی کی جائے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، چیف جسٹس نے کہا کہا سیاسی جماعتیں اور رہنما قانون پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نوازشریف کے ساتھ ہے : وزیراعظم