ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر کی شہادت، حماس اور حوثی سربراہ کا ردِعمل بھی آ گیا

May 20, 2024 | 12:24:PM
ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر کی شہادت، حماس اور حوثی سربراہ کا ردِعمل بھی آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور یمن کی حوثی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی کا ردِ عمل  بھی سامنے آ گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس نے ایرانی حکومت اور عوام سے اس سانحے پر تعزیت اور یک جہتی کا اظہار کیا ہے،اپنے بیان میں حماس نے فلسطینی کاز کی حمایت کرنے پر ایرانی رہنماؤں کو سراہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ حماس نے اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی حمایت پر بھی ایرانی رہنماؤں کو سراہا ہے،حماس کی جانب سے جاری کیے گئے تعزیتی بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ ایرانی ادارے اس عظیم نقصان کے اثرات پر قابو پا لیں گے۔

ادھر یمن کی حوثی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ اس عظیم سانحہ پر ایرانی عوام، ایرانی قیادت اور صدر رئیسی کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کا ایرانی صدر کے جاں بحق ہونے پر ایک روزہ سوگ کا اعلان 

محمد علی الحوثی کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید ہے کہ ایرانی عوام خدا کی مرضی سے اپنے عوام کے وفادار قائدین پر اعتماد رکھیں گے۔