احترام کارشتہ ہے،مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، رانا ثناء

May 02, 2024 | 10:57:AM
 احترام کارشتہ ہے،مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، رانا ثناء
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، بات کریں گے، ان سے احترام کارشتہ ہے، وہ ہمارے ساتھی رہے ہیں۔

مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نےجیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے آج  کراچی میں  ہونے والے مولانا فضل الرحمٰن کے جلسے سے متعلق کہا کہ مولانا سے بات کریں گے، ماضی میں بھی ہوئی ہے، نوازشریف اور شہباز شریف سےان کے ذاتی تعلقات ہیں،رانا ثناء نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی بات سمجھنے اور اپنی بات سمجھانے کی کوشش کریں گے، معاملے کو خوش اسلوبی سے طے کریں گے۔

مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے مزید  کہا کہ جب تک سب سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گے ، سیاسی عدم استحکام رہےگا، مولانا فضل الرحمٰن سے بات ہوتی رہی ہے اور ہو گی، پی ٹی آئی کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ ہو تو بات کی جاسکتی ہے۔