بیجنگ،پاکستان اور چین کے درمیان کثیرالجہتی امور پر پانچویں مشاورت،علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان کثیرالجہتی امور پر پانچویں مشاورت بیجنگ میں ہوئی، جس میں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سفیر نبیل منیر نے کی، چینی وفد کی قیادت شین بو نے کی، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں ممالک نے باہمی مفاد کے تمام امور پر یکساں مؤقف پر اطمینان کا اظہار کیا،اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی اداروں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، نبیل منیر نے چینی نائب وزیر خارجہ میاؤ ڈی یو سے علیحدہ ملاقات بھی کی، اس موقعی پر دونوں ممالک نے تاریخی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی کی جشن کی ایک عوامی تقریب پہلی شرکت