ایرانی  بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی کی جشن کی ایک عوامی تقریب پہلی شرکت

Jun 26, 2025 | 22:43:PM
ایرانی  بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی کی جشن کی ایک عوامی تقریب پہلی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)اسلامی جمہوریہ ایران میں اسرائیل کے گھٹنے ٹیکنے پرمنائے گئے جشن کی ایک عوامی تقریب میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے القدس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی بھی موجود تھے، اسرائیل نے انہیں شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ یہ قا آنی کی پہلی عوامی شرکت ہے جو قابض اسرائیل کے حملے کے12 روز بعد سامنے آئی ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز تہران کے وسط میں ایک ناقابلِ فراموش منظر دیکھنے کو ملا جب ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے القدس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی ایک عوامی تقریب میں نظر آئے۔ یہ مظلوم ایرانی قوم کی فتح کا جشن تھا جو قابض اسرائیل اور امریکہ کی حمایت یافتہ جنگی یلغار کے بعد ایران میں منایا جا رہا تھا۔ اس موقع پرقاآنی کی موجودگی نے دشمن کی ان افواہوں کو غلط ثابت کر دیا جن میں اُن کی شہادت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔  اس سے قبل مغربی اور صہیونی میڈیا نے بغیر کسی ثبوت کے یہ دعویٰ کیا تھا کہ قاآنی قابض اسرائیل کے حالیہ حملوں میں مارے جا چکے ہیں۔ تاہم یہ دوسرا موقع ہے جب 2023 کے بعد وہ عوام کے درمیان نمودار ہوئے اور دشمن کی ان جھوٹی کہانیوں کو ایک بار پھر غلط ثابت کیا۔ اسماعیل قاآنی کی نئی تصاویر میں انہیں تہران کی تقریبات میں عام شہریوں سے بات چیت کرتے، ان کا حال احوال دریافت کرتے اور اپنے محافظوں کے درمیان پُرعزم انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ مناظر صرف اسماعیل قاآنی کی زندگی کی گواہی ہی نہیں بلکہ ایک پیغام بھی ہے کہ ایران کی عسکری قیادت دشمن کے ہر جھوٹے پروپیگنڈے کے باوجود پوری قوت سے میدان میں موجود ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ نے اس حوالے سے بتایا کہ یہ اسماعیل قا آنی کی پہلی عوامی شرکت ہے جو قابض اسرائیل کے حملے کے12روز بعد سامنے آئی ہے۔ یہ حملہ امریکہ کی مدد سے ایران کے مختلف فوجی، ایٹمی اور شہری ٹھکانوں پر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے13جون کو ایک رپورٹ میں نامعلوم ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ قاآنی اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہو چکے ہیں جس سے ایران بھر میں بےچینی کی فضا پیدا ہو گئی تھی۔ 
یہ بھی پڑھیں: حیرت انگیز  واقعہ،حمل سے لاعلم چینی خاتون ہسپتال معدہ دکھانے گئی اور  بچہ  پیدا کروا آئی