حیرت انگیز واقعہ،حمل سے لاعلم چینی خاتون ہسپتال معدہ دکھانے گئی اور بچہ پیدا کروا آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب رپورٹ) وسطی چین میں ایک حیرت انگیز واقعہ سامنے آیا، جہاں ایک خاتون جو کہ حمل سے لاعلم تھی اور وہ معدے کی تکلیف پر اسپتال پہنچی تو وہ وہاں اچانک بچے کی پیدائش ہو گی۔نارمل حالات میں ایک خاتون جب حاملہ ہوتی ہے تو اسے اس کا علم ایک یا دو ماہ بعد ہوجاتا ہے اور بچے کی پیدائش سے کچھ مہینے پہلے اردگرد موجود ہر فرد کو بھی یہ معلوم ہوجاتا ہے،لیکن اس غیر متوقع پیدائش نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق صوبہ ہو بائی (Hubei )کے شہر ایزہو (Ezhou) میں ایک لی نامی خاتون دوپہر کے کھانے کے بعد معدے کی تکلیف کے باعث خود الیکٹرک بائیک چلا کر اسپتال پہنچی، وہاں جاکر ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ وہ حاملہ ہے اور ایک گھنٹے بعد اس نے ایک بیٹے کو جنم دیا۔لی کے شوہر دوسرے شہر میں کام کرتے ہیں اور بیٹے کی غیر متوقع پیدائش پر وہ گھر لوٹ آئے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ لی نامی خاتون کو دوپہر کے کھانے کے بعد معدے میں شدید تکلیف ہوئی اور اسے لگا کہ یہ بسیار خوری کا نتیجہ ہے۔مگر جب تکلیف میں کمی نہیں آئی تو اس نے الیکٹرک بائیک پر ایک چھوٹے اسپتال جانے کا فیصلہ کیا اور دوپہر 2 بجے وہاں پہنچی۔اسپتال میں معدے کی تکلیف بہت زیادہ بڑھنے پر الٹرا ساؤنڈ کیا گیا جس سے حمل کا انکشاف ہوا جبکہ بچے کی پیدائش کی دیگر علامات سامنے آنے پر ڈاکٹروں کی پوری ٹیم کی خدمات حاصل کی گئی۔3 بج کر 22 منٹ پر خاتون نے ایک بیٹے کو جنم دیا جس کا وزن ڈھائی کلو گرام تھا۔بچے کی پیدائش کے بعد خاتون کو مزید معائنے کے لیے ایک میونسپل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا۔حمل اور بچے کی پیدائش کے حوالے سے خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ جب ڈاکٹروں نے بتایا کہ میں حاملہ ہوں تو میں دنگ رہ گئی تھی۔یہ ان کا دوسرا بیٹا ہے، پہلے بیٹا 6 سال کا ہے، جبکہ خاتون اور ان کے شوہر نے مزید بچوں کی منصوبہ بندی نہیں کی تھی اور اس حوالے سے مکمل احتیاط بھی اپنائی تھی۔مگر گزشتہ چند ماہ کے دوران ان کے جسمانی وزن میں کچھ اضافہ ہوا تھا مگر حمل کی دیگر روایتی علامات کا تجربہ نہیں ہوا۔خاتون کا کہنا تھا
یہ بھی پڑھیں:مودی جی سخت ایکشن لیں’’سردار جی3‘‘ تنازعہ بڑھ گیا،دلجیت دوسانجھ پر پابندیوں کا مطالبہ