کچے کے ڈاکو 4 شہریوں کو اغوا اور 60 بھینسیں چھین کر فرار ہوگئے

Jul 26, 2025 | 21:16:PM
کچے کے ڈاکو 4 شہریوں کو اغوا اور 60 بھینسیں چھین کر فرار ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رحیم یارخان کےکچے کے علاقے آباد پور میں 20 سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے 4 شہریوں کو اغوا کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق ڈاکو شہریوں کو  اغواکرنےکے ساتھ ساتھ 60 بھینسیں بھی چھین کر  فرار ہوگئے، واقعےکی  ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس نے واردات کا مقدمہ 20 سے زائد ڈاکوؤں کے خلاف تھانہ آباد پور میں درج کرلیا۔

 مغویوں میں ظہیر، نیاز احمد، جبار  اور  الطاف شامل ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں اور چھینی گئی بھینسوں کی بازیابی کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ؛ بدین میں دادا نے کاروکاری کے الزام میں پوتی کوقتل کردیا