’’چل میرا پت‘‘پارٹ فور کا پہلا آفیشل ٹریلر،فلم کب ریلیز ہوگی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بین الاقوامی پنجابی کامیڈی فلم ’’چل میرا پت ‘‘پارٹ فور کا پہلا آفیشل ٹریلر ریلیز کردیا گیا،فلم یکم اگست کوریلیزہوگی۔
پنجابی کامیڈی فلم ’’چل میرا پت ‘‘پارٹ فور میں بھارتی فن کاروں کے ساتھ ساتھ پاکستانی کامیڈینز نے بھی کام کیاہے جن میں معروف اداکار ناصر چنیوٹی ، اکرم اداس اور افتخار ٹھاکر شامل ہیں۔
’’چل میراپت‘‘پارٹ فورکو بھارت کے سوا دنیا کے چالیس ممالک میں ریلیز کیا جارہا ہے،پاکستان میں اس فلم کوریلیز کرنے کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب کمپنی کے پاس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:26جولائی جب امیتابھ بچن چند منٹوں کیلئے مرگئے تھے
فلم کو امپورٹ پالیسی کے تحت یکم اگست کو سینماؤں میں ریلیز کیا جائے گا،اس سے قبل فلم کے تین پارٹس ریلیز ہو چکے ہیں اور انہوں نے کامیاب بزنس کیاتھا۔