بلوچستان میں خاتون اور مرد قتل کیس؛ مقتولہ بانو، شوہر اور بچوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

Jul 26, 2025 | 15:41:PM
بلوچستان میں خاتون اور مرد قتل کیس؛ مقتولہ بانو، شوہر اور بچوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )بلوچستان میں خاتون اور مرد قتل کیس کے سلسلے میں مقتولہ بانو بی بی، اس کے شوہر اور بچوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

  تفصیلات کے مطابق ڈیگاری میں دہرے قتل کے واقعے کے سلسلے میں  مقتولہ بانو بی بی،ان کے شوہر کے شناختی جب کہ بچوں کا ب فارم منظر عام پر آگیا۔

شناختی کارڈ میں مقتولہ بانو بی بی کی تاریخ پیدائش یکم جولائی 1985 درج ہے۔ شناختی کارڈ کے مطابق بانو بی بی کی عمر 40سال تھی اور زوجیت محمد نور درج ہے۔ شناختی کارڈ میں مقتولہ کے شوہر نور محمد کی عمر یکم جنوری 1987 درج ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:9مئی مقدمات،سیرپم کورٹ سے اہم خبرآگئی

اسی طرح ب فارم میں مقتولہ کے 5 بچوں کے نام بھی درج ہیں۔ ب فارم کے مطابق مقتولہ کے بڑے بیٹے کا نام نور احمد عمر 15سال،دوسرا بیٹا باسط خان عمر14سال کا ہے۔ بیٹی فاطمہ کی عمر10 سال اور چھوٹی بیٹی صادقہ کی عمر 7  جب کہ چھوٹے بیٹے ذاکر احمد کی عمر 6سال ہے۔