لیسکو نے بسنت کے پیش نظر گرڈ سٹیشنز پر سیفٹی نیٹ کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد سپرا) لیسکو نے بسنت کے موقع پر گرڈ اسٹیشنز پر سیفٹی نیٹ کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا ہے ، بجلی کے نظام کو محفوظ بنانے کے لیے لیسکو کی جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو کے مطابق حفاظتی جال گرڈ اسٹیشنز کے یارڈ میں نصب کیے جا رہے ہیں اور اس کام کی نگرانی ڈائریکٹر آپریشنز عمران محمود اور چیف انجینئر ٹی اینڈ جی آفتاب بٹ کر رہے ہیں،سیفٹی نیٹ کی تنصیب کے باعث 27 جنوری بروز منگل کو موچی گیٹ اور بھاٹی گیٹ گرڈ اسٹیشنز بند رہیں گے۔
صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک گوالمنڈی، لطیف، اکبری گیٹ، الحدید بازار، نشتر روڈ، والڈ سٹی، نواز شریف ہسپتال، لنڈا بازار، دہلی گیٹ، برانڈرتھ روڈ، میو ہسپتال، سرکلر روڈ اور فوارہ چوک گرڈ سٹیشن بند ہوں گے۔
شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک کچہری روڈ، ابراہیم روڈ، علی ہجویری، امیر روڈ، قصور پورہ، پیر مکی، واسا، مائیکرو حبیب، راوی کالونی، احمد علی روڈ، راشد روڈ، گنج بخش، اردو بازار، فصیل روڈ، داتا دربار کمپلیکس اور لیڈی ولنگٹن ہسپتال کے علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل رہے گی