وکیل کی انوکھی فرمائش، بسنت منانے کیلئےعدالت کی چھت مانگ لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہین عتیق )لاہور کے وکیل نے انوکھی فرمائش کرتے ہوئے بسنت منانے کیلئے سیشن کورٹ کی چھت مانگ لی۔
ایڈووکیٹ یاسین بٹ نے سیشن کورٹ کی چھت پربسنت منانےکی اجازت کیلئے درخواست دائرکردی جوسیشن جج طارق خورشیدخواجہ نے مستردکردی۔
یہ بھی پڑھیں: 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت صرف لاہور میں ہو گی
سیشن جج طارق خورشیدخواجہ نےکہاکہ سیشن کورٹ کی چھت پربسنت منانےکی اجازت نہیں دی جاسکتی، عدالتوں میں اہم نوعیت کاریکارڈموجودہے،عدالتی احاطے میں غیر متعلقہ افراد آ سکتے ہیں اس لئے اجازت نہیں دی جاسکتی۔