6، 7 اور 8 فروری کو بسنت صرف لاہور میں ہو گی
ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کی زیرصدارت کائٹ فلائنگ کے حوالے سے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ترجمان ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب نے واضح کیاہے کہ 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت صرف لاہور میں ہو گی۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ کی زیرصدارت کائٹ فلائنگ کے حوالے سے اہم اجلاس ہواجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ، پولیس اور دیگر ایجنسیز کے افسران نےشرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤنے اس موقع پر کہاکہ ننکانہ صاحب کی حدود میں پتنگ بازی اور مینوفیکچرنگ پرپابندی ہے،کائٹ فلائنگ کے نئے ایکٹ کے تحت سخت سزائیں اور بھاری جرمانے ہوں گے،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پابندی پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پرائیویٹ پروگرامزپرپولیس سکیورٹی کیلئےفیس عائدکرنےکامنصوبہ
ترجمان ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب نے بتایاکہ 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت صرف لاہور میں ہو گی،حکومت پنجاب صرف لاہور میں تین روزہ بسنت فیسٹیول کا انعقاد کر رہی ہے۔