مرغی کا گوشت سستا،انڈوں کی قیمت میں بھی استحکام 

Jan 26, 2026 | 11:29:AM
مرغی کا گوشت سستا،انڈوں کی قیمت میں بھی استحکام 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے فی کلوگرام کمی ہوگئی ۔
 مارکیٹ کمیٹی کے مطابق برائلر گوشت کا پرچون ریٹ کمی کے بعد 504 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ۔
دوسری طرف سرکاری نرخ نامے کے باوجود اوورچارجنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور متعدد علاقوں میں برائلر گوشت مقررہ قیمت سے زائد پر فروخت کیا جا رہا ہے۔
زندہ برائلر مرغی کی سرکاری قیمت فارم ریٹ 320 روپے فی کلو، ہول سیل ریٹ 334 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 348 روپے فی کلو مقرر ہے مگر عملی طور پر صارفین کو زیادہ قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔
دوسری طرف انڈوں کی قیمتیں مستحکم رہیں، سرکاری نرخ نامے کے مطابق انڈوں کا پرچون ریٹ 350 روپے فی درجن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل میں انڈوں کی ایک پیٹی 9,909 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نئی تاریخ رقم، سونے کی فی اونس قیمت 5 ہزار ڈالر کی حد عبور کرگئی
شہریوں نے مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کمی مہنگائی کے مقابلے میں بہت کم ہے جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اوورچارجنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، تاہم صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں حقیقی استحکام کے لیے مؤثر اور مستقل اقدامات کیے جائیں۔