نئی تاریخ رقم، سونے کی فی اونس قیمت 5 ہزار ڈالر کی حد عبور کرگئی

Jan 26, 2026 | 11:18:AM
نئی تاریخ رقم، سونے کی فی اونس قیمت 5 ہزار ڈالر کی حد عبور کرگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت پہلی بار 5 ہزار ڈالر کی حد عبور کرگئی۔
خبرایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان آج بھی برقرار ہے، سونے کی فی اونس قیمت پہلی بار 5 ہزار ڈالر کی حد عبور کرگئی۔
رپورٹ کے مطابق چاندی کی قیمت میں بھی 4 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیااور فی اونس چاندی 108 ڈالر میں فروخت ہورہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز میں بھی پاکستان میں عالمی مارکیٹ کے زیر اثر 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 6500 روپے بڑھ کر 521162 روپے کی ریکارڈ سطح پرپہنچ گئی تھی جبکہ10 گرام سونے کی قیمت 5583 روپے کے اضافے سے 446812 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچ تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی،شرح سود سنگل ڈیجٹ میں آنے کا امکان
دوسری طرف چاندی کی فی تولہ قیمت بھی  526 روپے کے اضافے کے بعد 10801 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی جبکہ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 65 ڈالر مہنگا ہوکر 4988 ڈالر کی سطح پر جا پہنچا تھا۔