راولپنڈی، گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق،5 بچے زخمی 

Feb 26, 2023 | 23:57:PM
راولپنڈی، گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق،5 بچے زخمی 
کیپشن: کرائم سین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی کے نواحی علاقے چکری میال میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 بچے زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، فائرنگ کے واقعے کے بعد مقتولین کے ورثا کی جانب سے مبینہ طور پر قتل میں ملوث افراد کے گھروں کو آگ لگانے کی اطلاع بھی ہے۔
قتل ہونے والے مرد عورت آپس میں کزنز ہیں،خاتون اپنی بہن کی شادی سے واپس آرہی تھی،ایس ایس پی آپریشنز عامر خان نیازی کاکہناہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پیپلزپارٹی کی وکٹ گرادی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل