دن دیہاڑے خاتون کیساتھ چلتی کار میں گینگ ریپ۔ظالم سڑک پر پھینک کر فرار

Feb 26, 2022 | 15:09:PM
لاہور ،سڑکیں ،خواتین، نو گو ایریا،گینگ ریپ،کار سوار ، پھینک ،پولیس
کیپشن:  متاثرہ خاتون (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کی سڑکیں خواتین کے لئے نو گو ایریا بن گئیں ،شاہراہ عام پر خاتون کے ساتھ گینگ ریپ۔ خاتون کا دن دیہاڑے اغوا، کار سوار چلتی کار میں زیادتی کا نشانہ بنا کر مظلوم خاتون سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور کے علاقےبیدیاں روڈ کی رہائشی خاتون رکشہ میں سفر کر رہی تھی کہ اچانک رکشہ خراب ہوگیا ۔ خاتون رکشے سے باہر نکلی ہی تھی کہ  سڑک سے گزرتے کارسواروں نے تنہا خاتون  کو اغوا کرلیا۔گاڑی میں موجود 3 افراد نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ملزموں نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا کر سڑک پر پھینک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: گینگ ریپ کا شکار بہن کیساتھ بھائی نے ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے
 متاثرہ خاتون کی درخواست پر ہیر پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم پولیس تاحال  کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر پائی۔ آئی جی پنجاب نے واقع کا نوٹس لے لیا ہے اور سی سی پی او سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب  کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: بستر پر  پیشاب کیوں کیا؟۔ظالم باپ نے3 سالہ بچے کیساتھ ا یسا سلوک کیا کہ یقین کرنا مشکل