گینگ ریپ کا شکار بہن کیساتھ بھائی نے ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے

Feb 07, 2022 | 11:46:AM
پنجاب،سرگودھا، کوٹ مومن ، بھائی ، گینگ ریپ ، بہن ،موت ،پولیس،عدالت
کیپشن:  خاتون ڈر ی بیٹھی ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب کے ضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے گاؤں بہک لُرکہ میں بھائی نے گینگ ریپ کا شکار اپنی ہی بہن کو گولی مار کرموت کے گھاٹ اتادیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں با اثر خاندان سے تعلق رکھنے والے 4 ملزموں کی جانب سے 28 سالہ خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا، ملزموں کیخلاف لیکسین تھانے میں مقدمہ درج گیاتاہم مبینہ طور پر پولیس کی جانب سے ملزموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی،پولیس کا کہنا ہے کہ ظلم کا شکار ہونے والی خاتون کے بھائی نے  ساتھیوں کو ہمراہ اپنی بہن کو قتل کیا اور فرار ہو گیا، متاثرہ خاتون کا بھائی ریپ میں ملوث 4 ملزموں کو بھی قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ہونے کی سزا۔۔ 5 سالہ  بچی  سے زیادتی۔۔ ہاتھ اور گردن کو رسی سے باندھ  کر تشدد
 ملزم نے بتایا کہ پولیس نےبہن کےساتھ  ریپ کرنے والے ملزموں کو گرفتار نہیں کیا جس کی وجہ سے اسے یہ قدم اٹھانا پڑا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریپ کرنے والےچاروں ملزموں نے پہلے ہی عدالت سے 11 فروری تک عبوری ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوباشوں کی 3 دن تک لڑکی سے زیادتی۔۔فروخت بھی کر دیا