3 سالہ بچے کو  موت کے گھاٹ اتارنے والے ماں باپ گرفتار

Feb 26, 2022 | 09:44:AM
لاہور، سوتیلے باپ ، بستر ،پیشاب ،3 سالہ،  موت ، گھاٹ 
کیپشن: بچے پر تشدد(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور میں سوتیلے باپ نے بستر پر پیشاب کرنے پر3 سالہ بچے کو  موت کے گھاٹ اتاردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ میں کمسن بچے نے چارپائی پر پیشاب کیا تو سوتیلا باپ طیش میں آگیا اور کمسن بچے کوتشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ3 سالہ بچے عباس نے پیشاب کیا تو ملزم غلام عباس

 کو غصہ آ گیا اور اس نے معصوم بچے کو بدترین ےتشدد کا نشانہ بنا کر مار دیا،پولیس کے مطابق ملزم غلام عباس اور ماں سمیرا کو واقعے کے حقائق چھپانے پر گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نامعلوم افراد کی فائرنگ۔ہوٹل پر کھانا کھاتے2 پولیس اہلکار قتل