سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار 

Aug 26, 2022 | 12:46:PM
سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم ظاہر خان جدون کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ظاہر خان جدون نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2019ء میں خالد جدون کو ہزارہ کالونی میں قتل کیا تھا۔ اس کے علاوہ اشتہاری ظاہر جدون نے 2021ء میں لاہور میں ایک برطانوی نژاد خاتون کو بھی قتل کیا تھا۔

پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے اسی گینگ کے سرغنہ عابد باکسر کو بھی گرفتار کیا تھا۔ اس ضمن میں اشتہاری ملزم ظاہر خان جدون سے تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: دوستی سے انکار، ظالم شخص نے لڑکی کو آگ لگا دی