دوستی سے انکار، ظالم شخص نے لڑکی کو آگ لگا دی

Aug 25, 2022 | 11:46:AM
دوستی, انکار،ظالم شخص, لڑکی, آگ , بھارت , شاہ رخ ,پولیس
کیپشن: کرائم سین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دوستی ایک ایسا رشتہ ہےجو انسان کی زندگی میں بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے مگر بعض اوقات  ایسا نہیں ہوتا ،اسی طرح کا ایک  افسوسناک واقعہ بھارت میں  پیش آیا جہاں دوستی سے انکار کرنے پر لڑکےنے لڑکی کو آگ لگادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جھارکنڈ میں  پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شاہ رخ نے لڑکی پر پیٹرول چھڑک کر اس وقت آگ لگائی جب وہ گھر میں سورہی تھی ،ملزم کو گرفتار کرلیا ہے،آگ لگنے کے باعث 19 سالہ طالبہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لڑکی کا 90 فیصد جسم جھلس چکا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس  کے مطابق ملزم شاہ رخ نے لڑکی کو کال کی اور دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ دوستی نہیں کرے گی تو وہ اسے  جان سے مار دے گا،دھمکی ملنے کے بعد لڑکی نے اپنے والد کو بتایا تاہم ان کی جانب سے کہا گیا کہ وہ صبح شاہ رخ کے گھر والوں سے بات کریں گے اور پھر سب سوگئے، اسی دوران ملزم گھر میں دیوار کود کر اندر آیا اور لڑکی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی،ملزم کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے لڑکی سے دوستی کرنا چارہا تھا لیکن وہ بار بار انکار کردیتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا بڑا  اعلان!