مسافر بس کو حادثہ، انسپکٹرٹریفک پولیس سمیت  3 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

Apr 26, 2026 | 13:07:PM
مسافر بس کو حادثہ، انسپکٹرٹریفک پولیس سمیت  3 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاسر عرفات)نارنگ منڈی میں مسافر بس کوپیش آنےوالے حادثے کے نتیجے میں لاہور ٹریفک پولیس کے انسپکٹر سمیت 3 افراد جاں بحق اور20 زخمی ہوگئے۔
حادثہ کالاخطائی روڈ پر کرول گھاٹی کے قریب پیش آیاجہاں تیز رفتار بس ٹریفک پولیس کی موبائل سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
جاں بحق ہونےوالے لاہور ٹریفک پولیس کے انسپکٹر  غلام حسن اعوان ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ تیز رفتار بس ٹریفک پولیس کی موبائل سے ٹکرا کر الٹ گئی اوروہ بھی شہیدہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ٹریفک پولیس کا لائسنسنگ پراسیس مکمل پیپر لیس کردیا گیا
 لاشیں اور زخمی اسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں، جاں بحق افراد میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے،تھانہ آبادی نارنگ کے رہائشی محمد ادریس بھی زندگی کی بازی ہار گئے،حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔