اسلام آباد ٹریفک پولیس کا لائسنسنگ پراسیس مکمل پیپر لیس کردیا گیا

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پیپر لیس لائسنسنگ کا باقاعدہ افتتاح کردیا،تمام پیپرلیس کاؤنٹرز کا جائزہ لیا

Apr 26, 2026 | 12:30:PM
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا لائسنسنگ پراسیس مکمل پیپر لیس کردیا گیا
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے لائسنسنگ میں جدت لانے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے لائسنسنگ پراسیس کو مکمل پیپر لیس کردیا ۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پیپر لیس لائسنسنگ کا باقاعدہ افتتاح کردیا،اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک اور ٹریفک کے افسران بھی موجود تھے۔
آئی جی اسلام آباد نے تمام پیپرلیس کاؤنٹرز کا جائزہ لیا اور اس نظام کے متعلق احکامات جاری کئے۔انہوں نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یہ اقدام شہریوں کی سہولت اور قیمتی وقت کے ضیاع کو بچانے کے لئے اٹھایا گیاہے،پہلے شہریوں کو میڈیکل فارم بھرنے، تصویر لگانے سمیت متعدد پیپرز کا استعمال کرنا پڑتا تھا،اب شہریوں کو کسی ڈاکیومنٹ، فوٹو کاپی یا فوٹو ہمراہ لانے کی ضرورت نہیں۔ 
آئی جی اسلام آبادسیدعلی ناصررضوی نے اس موقع پر مزیدکہاکہ اب میڈیکل سے لے کر لائسنسنگ کی وصولی تک مکمل نظام پیپر لیس ہوچکا ہے،چیف ٹریفک آفیسر اور ان کی ٹیم نے قلیل وقت میں اس پراجیکٹ کو مکمل کیا جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:سولرصارفین سے فیس وصولی معاملے پر نظرثانی کا فیصلہ
 آئی جی اسلام آبادنے کہاکہ لائسنسنگ فیس کے نظام کو بھی جلد ڈیجیٹلائز کردیا جائے گا،اب شہری صرف اپنے شناختی کارڈ ساتھ لے کر آئیں اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کا لائسنس حاصل کریں۔