سولرصارفین سے فیس وصولی معاملے پر نظرثانی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاورڈویژن نے سولرصارفین سے فیس وصولی معاملے پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے 25کلوواٹ تک سولرصارفین کیلئےفیس ختم کرنےکی سفارش کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے فیصلےحکومت کی قابل تجدید توانائی پالیسی کےفروغ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔
پاورڈویژن نےنیپرا سے لائسنس فیس شرط ختم کرنے کیلئےباضابطہ درخواست کی،نیپرا کے نئے قواعد پر پاور ڈویژن نے تحفظات کا اظہار کیا۔
پاورڈویژن نے 2015 کے پرانےسولرضوابط بحال کرنےکی تجویز دی اورچھوٹے صارفین پر فیس اور لائسنس کی شرط پر اعتراض کیا،پاورڈویژن کےمطابق سولرانڈسٹری نے بھی نئےریگولیشنزمسترد کردیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری
گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سولرکی ڈیمانڈ بھی بڑھ گئی ہے اورمارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھاجارہاہے۔
دکانداروںکاکہناہے کہ درآمدی لاگت میں اضافے اور بڑھتی ہوئی طلب کے باعث سولر پینلز اور دیگر آلات مہنگے ہو گئے ہیں،جس کا براہ راست اثر عام صارفین پر پڑ رہا ہے۔
دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کا اب کوئی فائدہ نہیں ہے،حکومت نے ایسی پالیسی نکال دی ہے کہ اب ہم آن گرڈ کی طرف نہیں جا رہے۔