ترکیہ کے صدر طیب اردگان کی دوران انٹرویو طبیعت ناساز

Apr 26, 2023 | 23:08:PM
ترکیہ کے صدر طیب اردگان کی دوران انٹرویو طبیعت ناساز
کیپشن: طیب اردگان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کی دوران انٹرویو طبیعت ناساز ہو گئی جس پر وہ انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دنوں ترکیہ میں 14 مئی کے پارلیمانی وصدارتی انتخابات کی مہم جاری ہے، اسی دوران صدر رجب طیب اردگان نے گزشتہ روز دو ٹی وی چینلز کو مشترکہ انٹرویو دیا۔
ترک صدر کا انٹرویو 90 منٹ تاخیر سے شروع ہوا اور پھر انٹرویو شروع ہونے کے 10 منٹ بعد ترک صدر کی طبیعت ناساز ہونے پر چینل کو انٹرویو روکنا پڑا، 15 منٹ بعد جب صدر واپس آئے تو انہوں نے ناظرین سے معذرت کی اور سوالات کے جواب دیئے۔


رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کل اور آج کے دن سخت محنت کی تھی اسی وجہ سے پیٹ میں تکلیف ہوئی، پروگرام منسوخ کرنا مناسب نہیں سمجھا۔
واضح رہے کہ رجب طیب اردگان اور ان کی جماعت گزشتہ 20 سالوں سے اقتدار میں ہے، اس مرتبہ صدارتی انتخاب میں اپوزیشن لیڈر کمال قلیچ دار اوغلو ان کے مدمقابل ہیں،سروے رپورٹس کے مطابق اس بار صدر اردگان کو سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر کے سابق نمائندے اور معروف عالم دین قاتلانہ حملے میں جاں بحق