ملیکہ بخاری کیخلاف سوشل میڈیا پرمہم ،اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی مذمت

Apr 26, 2023 | 11:52:AM
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی مذمت۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی) اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی طرف سےپی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی  مہم کی مذمت کی گئی ہے۔سیکرٹری ہائیکورٹ بار رضوان شبیر کیانی نے مذمتی نوٹس جاری کر دیا۔ 

مذمتی نوٹس میں ان کا کہنا تھا کہ ممبر اسلام آباد بار ملیکہ بخاری ایڈووکیٹ کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی مذمت کرتے ہیں۔ ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انکوائری کرکے ملوث افراد کو سزا دلوائی جائے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہائیکورٹ بار اپنے معزز ممبران کی عزت نفس اور حقوق کے لیے ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔