لاہورہائیکورٹ میں شریف فیملی کے مقدمات پر عمومی تاثر منفی ہے ،فوادچودھری

Apr 26, 2022 | 19:34:PM
پاکستان تحریک انصاف، رہنما فوادچودھری، ہائیکورٹ، شریف فیملی کے مقدمات، عمومی تاثر منفی ہے،
کیپشن: فواد چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کاکہناہے کہ لاہورہائیکورٹ میں شریف فیملی کے مقدمات پر عمومی تاثر منفی ہے ، چیف جسٹس عدالت کے تاثر کو ضرورمدنظر رکھیں ، جج صاحبان مریم نواز کا مقدمہ نہیں سن رہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ حلف کا معاملہ صدر اور وزیراعظم آفس کے درمیان ہے ، دو دو گھنٹوں بعد کیس لگانے کی کیا وجہ ہوسکتی ہے،پھر آرٹیکل 63 اے کے ریفرنس پر تعطل کیا تاثر جائے گا۔
فواد چودھری نے کراچی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ کراچی پر خودکش حملہ اندوہناک واقعہ ہے ، پوری قوم اس واقعہ پر سوگ میں ہے ،حکومت چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: منحرف ارکان قومی اسمبلی کیخلاف سماعت 28 اپریل کو ہو گی، الیکشن کمیشن