منحرف ارکان قومی اسمبلی کیخلاف سماعت 28 اپریل کو ہو گی، الیکشن کمیشن 

Apr 26, 2022 | 19:20:PM
ترجمان، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ، غیرجانبداری، ذمہ داریاں سرانجام، دے رہا ہے،
کیپشن: منحرف ارکان اسمبلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ اورغیر جانبداری سے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہا ہے ، الیکشن کمیشن بغیر کسی دباﺅ کے آئندہ بھی ایسا کرتا رہے گا۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے 20 ممبران کیخلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت ڈیکلریشن بھیجا،الیکشن کمیشن میں سماعت28 اپریل کو ہو گی،صوبائی اسمبلی کے ارکان کا معاملہ 20 اپریل کو بھیجا گیا ، ان ممبران کو 6 مئی کیلئے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں ،الیکشن کمیشن ڈیکلریشن موصول ہونے کے 30 دن کے اندر فیصلہ کرنے کا مجاز ہے ۔
ترجمان کاکہناتھا کہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت میں تاخیر سے متعلق بیانات کی تردید کرتے ہیں ،پی ٹی آئی ، پیپلزپارٹی اورن لیگ کے فارن فنڈنگ کیسز پر سکروٹنی کمیٹی کام کررہی ہے ،سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی سے متعلق رپورٹ دسمبر میں جمع کرائی ،27 سے 29 اپریل کو پی ٹی آئی وکیل کے فائنل دلائل کیلئے سماعت مقررکی ہے،ن لیگ ، پیپلزپارٹی کے کیسز پر کارروائی کیلئے سکروٹنی کمیٹی نے 9 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے ۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ پارٹیوں سے ضروری ریکارڈ طلب کیا گیا ہے،الیکشن کمیشن بلاامتیاز تمام جماعتوں کے کیسز سے متعلق کارروائی عمل میں لا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ کراچی میں خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی