جامعہ کراچی میں خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

Apr 26, 2022 | 18:23:PM
کراچی یونیورسٹی، خاتون خودکش بمبار، چینی باشندوں، گاڑی کو نشانہ، سی سی ٹی وی فوٹیج،
کیپشن: جامع کراچی میں دھماکا، فوٹیج سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی یونیورسٹی میں خاتون خودکش بمبار کی جانب سے چینی باشندوں کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ 
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید ہائی ایس وین جامعہ کراچی کے متعلقہ شعبہ کی طرف آرہی ہے۔ گاڑی کے عقب میں موٹرسائیکلوں پر رینجرز اہلکار بھی آتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، اس دوران شعبہ کے باہر ایک لڑکی کو کھڑے دیکھا جا سکتا ہے، جونہی ہائی ایس گاڑی لڑکی کے قریب پہنچتی ہے تو خاتون خود کو دھماکے سے اڑا لیتی ہے۔
 دھماکے سے گاڑی کا سیدھی طرف کا حصہ بری طرح تباہ ہوجاتا ہے،گرد و غبار کے ساتھ ہی کیمرا بند ہوجاتا ہے اور گاڑی میں آگ لگ جاتی ہے۔ 
پولیس کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں 2 چینی خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔
 ایک دہشت گرد گروپ نے خودکش حملہ آور لڑکی کی تصویر جاری کرتے ہوئے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی دھماکے میں خودکش بمبار خاتون ۔۔CTD آفیسر کے تہلکہ خیز انکشافات