سودخور خاتون کی پولیس سے ملی بھگت، نوجوان پر تشدد اور بجلی کے جھٹکے،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) راولپنڈی کے تھانہ وارث خان میں ساہوکار خاتون سے ملی بھگت کرکے سود کی مد میں مزیدرقم نہ دینے پر شہری پر بہیمانہ تشدد اور نوجوان کو بجلی کے جھٹکے دیے گئے۔ متاثرہ شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ۔
تفصیلات کے مطابق رادلپنڈی کے رہائشی شہزاد حسین نامی نوجوان نے مریم نامی خاتون سے کاروبار کے لئے پیسے لئے،رقم واپس کرنے کے بعد خاتون کی جانب سے سود کی مد میں مزیدرقم کا مطالبہ کیا جانے لگا ۔جس پر شہزاد نے مزید رقم دینے سے انکار کیا ،سود کی رقم نہ دینے پر خاتون نے پولیس سے مبینہ ملی بھگت کرکے شہزاد پر تھانے میں تشدد کروایا ،مجھے پر سب انسپکٹر ندیم نے تشدد کیا، بجلی کے جھٹکے دئیے ،تشدد کے بعد مجھے چھوڑ دیا۔
متاثرہ شہری شہزاد حسین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ،جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ شہری کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں ۔شہری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس گردی کا نوٹس لیں ۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلا دیش نے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا