ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے محنت کش قتل کر دیا

Sep 25, 2023 | 12:02:PM
 ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے محنت کش قتل کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شبیر احمد)کھڈیاں خاص  چوروں ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر رہ گیا ،چور ڈکیتی مال و زر کے ساتھ ساتھ جان کے پیاسے بھی بن گئے ،نواحی گاؤں قلعہ گنجہ میں ڈکیتی کی واردات میں  مزاحمت پر ڈاکوؤں نے محنت کش اصغر علی کو فائرنگ سے قتل کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق نواحی گاؤں قلعہ گنجہ میں  اصغر علی موٹر سائیکل پر سوار اپنے ٹیوب ویل پر جا رہا تھا کہ نہر کے پل پر ناکہ لگاے تین مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا، مسلح ڈاکوؤں نے مقتول اصغر علی سے موٹر سائکل چھننے کی کوشش کی مزاحمت پر اصغر علی کو فائر مار کر زحمی کر دیاجس کےبعدزخمی اصغر علی کو اسپتال منتقل کیا گیا جو زحموں کی تاب نہ لاتے ہوئےراستے میں ہی دم توڑ گیا-

ضرورپڑھیں:عدم برداشت کی اسلام اور معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں:آرمی چیف
40 سالہ اصغر علی گھر کا واحد کفیل اور تین بچوں کا باپ تھا-