چوتھا ٹی 20 میچ،جعلی ٹکٹ فروخت کرنیوالے 2 ملزم گرفتار

Sep 25, 2022 | 21:14:PM
جعلی ٹکٹ فروخت، نیشنل سٹیڈیم، گلش اقبال، دو ملزمان گرفتار،
کیپشن: جعلی ٹکٹ فروخت کرنیوالا حوالات میں بند ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان انگلینڈ کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کے جعلی ٹکٹ فروخت ہونے لگے ، نیشنل سٹیڈیم کے باہر اور گلشن اقبال بلاک 17 سے جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت سدیس رضا اور مشتاق احمد کے نام سے کرلی گئی، ملزم سدیس رضا سے 19اور مشتاق احمد سے 13 جعلی ٹکٹ برآمد ہوئے ہیں، پولیس کا کہناہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کا حکم دے دیا گیاجبکہ جعلی ٹکٹس خریدنے والے شہریوں کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا ۔