الیکشن کی 70 فیصد انتخابی عذرداریوں کا فیصلہ نہ ہوسکا

Oct 25, 2025 | 18:43:PM
الیکشن کی 70 فیصد انتخابی عذرداریوں کا فیصلہ نہ ہوسکا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)عام انتخابات کو 20ماہ گزرنے کے باوجود 70 فیصد انتخابی عذرداریوں کا فیصلہ نہ ہوسکا، الیکشن ایکٹ کے مطابق 180روز میں انتخابی عذرداریوں کا فیصلہ کرنا لازم ہے ۔

عام انتخابات کی 266الیکشن عذرداریاں تاحال زیر التواء ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کیخلاف 381عذردایاں الیکشن ٹربیونل میں دائر ہوئیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 381میں سے صرف115انتخابی عذداریوں پر فیصلہ ہوسکا،پنجاب میں153،سندھ69 اور اسلام آباد میں تین انتخابی عذدایاں زیر لتواء ہیں۔

خیبر پختوانخواہ 32جبکہ بلوچستان میں نو الیکشن پیٹشنز زیر التواء ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایپل کا آئی فون ائیر فلاپ؟ کمپنی کا پیداوار 80 فیصد کم کرنے کا فیصلہ