عمرکوٹ: ایرانی تیل کے سمگلروں کے گرد گھیرا تنگ، 10 ہزار لیٹر کا ٹینکر پکڑا گیا

Oct 25, 2023 | 10:09:AM
عمرکوٹ: ایرانی تیل کے سمگلروں کے گرد گھیرا تنگ، 10 ہزار لیٹر کا ٹینکر پکڑا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عمرکوٹ کے نواحی گاؤں میں پولیس اور کسٹم حکام نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 10 ہزار لیٹر سمگل شدہ ایرانی تیل کا ٹینکرپکڑ لیا۔

عمرکوٹ کے نواحی گاؤں ڈھورونارو میں پولیس اور کسٹم حکام کی مشترکہ بڑی کاروائی، خفیہ اطلاع پر ایرانی تیل کا ایک ٹینکر نمبر جے کیو 2002 پکڑلیا، ٹینکر ڈرائیور کو ڈھورونارو پولیس نے حراست میں لے لیا، تاحال ٹینکر کا  کوئی بھی مالک ظاہر نہ ہوا، ٹینکر میں 10 ہزار لیٹر تیل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے بڑا مطالبہ کر دیا

پولیس کے مطابق غیر قانونی تیل سپلائے کیے جانے پر ڈھورونارو پولیس نے ٹینکر تحویل میں لیکر تھانے منتقل کیا بعد میں کسٹم حکام کو اطلاع کیا۔

کسٹم ذرائع کے مطابق کسٹم حکام نے تیل کو لیب ٹیسٹ کروانے کیلئے تیل کا سیمپل میرپورخاص بھیجوا دیا،شکی بنیاد پر پولیس نے 10 ہزار لیٹر کا ٹینکر تحویل میں لیا ہے، ڈھورونارو میں تیل منگوانے والے کا رکارڈ موجود نہ ہونے پر سمگلنگ لگتا ہے۔