مسئلہ فلسطین: چین کا فوری بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا مطالبہ

Oct 25, 2023 | 09:54:AM
مسئلہ فلسطین: چین کا فوری بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چین نے مسئلہ فلسطین پر فوری بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں چینی وزارت خارجہ نے بتایا کہ وزیرخارجہ وانگ یی نے اپنے اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، انہوں اس بات پر زور دیا کہ ساتھ ہی ان ممالک کو بین الاقوامی انسانی ہمدردی کے اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے تاکہ جنگ میں شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کو کلین چٹ مل گئی،وزیراعظم بننے کیلئے ڈیل ڈن؟

انہوں نے کہا کہ ہم امن کی طرف لے جانے والے کسی بھی فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، بیجنگ فلسطینی اسرائیل مفاہمت میں اپنا حصہ ڈالنے کی پوری کوشش کرے گا، چین امن کی طرف لے جانے والے کسی بھی فیصلے کی بھرپور حمایت کرے گا۔

انہوں نے غزہ میں جاری تنازع کو جنگ اور امن کے درمیان ایک بڑا انتخاب قرار دیا، وانگ یی نے اسرائیل سے وہاں چینی شہریوں اور اداروں کی حفاظت کے لیے موثر اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔