سکول بس کھائی میں جاگری، خاتون ٹیچر جاں بحق، متعدد زخمی

Nov 25, 2023 | 16:35:PM
سکول بس کھائی میں جاگری، خاتون ٹیچر جاں بحق، متعدد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد کے قریب  شاہدرہ کے علاقے میں سکول بس کھائی میں جاگری،ایک طالبہ جاں بحق جبکہ متعدد  زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق سکول بس بچوں کو شیخوپورہ سے اسلام آباد لائی تھی جہاں شاہدرہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں متعدد بچے زخمی ہو گئے.

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی طلبا  کی تعداد 20 ہو گئی ہے،کوسٹر میں 39 طالبعلم موجود تھے ،مرنے والی سکول ٹیچر ہیں جن کی شناخت 17 سالہ ہانیہ کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات،گاڑی کھائی میں گر گئی، 3 افراد جاں بحق، 16 زخمی